۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
اربعین مارچ

حوزہ/ محمد رجا نے کہا: ہمیں اربعین ملین مارچ کے سلسلے میں مغربی ممالک کی میڈیا سے کوریج کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔ کیونکہ وہ ہمارے سامنے اپنا محاذ کھولے ہوئے ہیں اور اربعین مارچ کے کوریج کرنے کے لیے مغرب والوں سے ہماری توقع ان کی بے جا خوشنودی کا باعث بنے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایام اربعین امام حسین علیہ السلام نزدیک ہیں، اربعین کو درحقیقت شیعیت کی نرم طاقت سمجھا جاتا ہے اور اس بات کو دیکھتے ہوئے کہ دنیا میں مسلمانوں کا سب سے طویل اور سب سے بڑا مارچ اور اجتماع ان دنوں میں ہوتا ہے، پوری دنیا اسے دیکھ رہی ہے۔ اربعین کی ایک سب سے اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس مارچ میں دنیا کے مختلف ممالک اور پانچ براعظموں کے لوگوں کی شرکت ہوتی ہے جس نے اس کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا ہے۔

اربعین مارچ پوری امت اسلامیہ کی میراث ہے

اس سلسلے میں حوزہ نیوز ایجنسی نےشام کی قومی اسمبلی کے نمائندے «محمد رجا»سے بات کی جس کا ترجمہ کچھ یوں ہے:

حوزہ: اربعین امام حسین علیہ السلام کے عظیم مارچ نے دشمنان اسلام کو اور اتحاد اسلامی کے سلسلے میں کیا پیغام دیا ہے؟

اربعین ملین مارچ پوری امت اسلامیہ کی میراث ہے اور یہ شیعوں، سنیوں اور سے مخصوص نہیں ہے، بلکہ اس کا تعلق پوری دنیا سے ہے اور یہ انسانیت کے لیے روشنی اور امید کی کرن ہے۔ بہت سے مغربی باشندے اربعین کے اس عظیم مارچ میں شریک ہوتے ہیں۔

حوزہ: امام حسین علیہ السلام کے پیروکار موجودہ دور میں وقت کے طاغوت کے خلاف قیام کے لیے مکتب حسینیت سے کیسے درس لے سکتے ہیں؟

مظلوموں اور مظلوموں کے مددگاروں کو امام حسین علیہ السلام سے محبت ہے اور اربعین حسینی دراصل ایک "یوم مشہود" ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ زائرین، امام حسین علیہ السلام کے نظریات، افکار اور فلسفہ سے آشنا ہوں گے اور ان پر عمل پیرا ہوں گے۔ انہیں امام حسین علیہ السلام کی سیرت پر عمل کرنا چاہیے اور فساد اور بے نظمی سے دور رہنا چاہیے۔ عالم اسلام کو نظم و ضبط اور اختلافات سے بچنا چاہیے۔

اربعین مارچ پوری امت اسلامیہ کی میراث ہے

حوزہ: اربعین حسینی کے عظیم مارچ کو لے کر مغربی میڈیا کی خاموشی کی کیا وجہ ہے؟

ہمیں اربعین ملین مارچ کے سلسلے میں مغربی ممالک کی میڈیا سے کوریج کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔ کیونکہ وہ ہمارے سامنے اپنا محاذ کھولے ہوئے ہیں اور اربعین مارچ کے کوریج کرنے کے لیے مغرب والوں سے ہماری توقع ان کی بے جا خوشنودی کا باعث بنے گی۔ جلوس اربعین کا پیغام دین اسلام کی نصرت اور اور تہذیب اسلامی ہے۔ امام حسین علیہ السلام کی عظیم شخصیت کے گرد لاکھوں لوگوں کا اجتماع اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اسلام کی روح لوگوں میں ابھی بھی زندہ ہے اور اس بات پر تاکید ہے کہ یہ دین ہی مرکز اور محور ہے۔ امام حسین (ع) کا کردار بعض مسلمانوں کی غلطیوں کی اصلاح کرتا ہے اور نفس کی اصلاح ہوتی ہے ۔

حوزہ: عراق کے حالیہ واقعات کے بارے میں آپ کا کیا تجزیہ ہے اور اس ملک میں امن و سلامتی کے استحکام کی اہمیت کے بارے میں آپ کی کیا تجویز ہے؟

دعا کرتا ہوں کہ عراق کے لوگ خوشحالی اور امن سے ہمیشہ لطف اندوز رہیں، اور عراق کی عظمت اس وجہ سے ہے کیوں کہ اس ملک میں ائمہ علیہم السلام موجود ہیں۔ عراق کی ایک عظیم تاریخ ہے اور اس کی معیشت اور کاروبار کے میدان میں بہت سے مواقع موجود ہیں۔

اربعین مارچ پوری امت اسلامیہ کی میراث ہے

حوزہ: کیا امام حسین علیہ السلام کو محور قرار دیتے ہوئےیہ ممکن ہے کہ قدس اور فلسطین کو یہودیوں سے آزاد کرانے کے لیے ایک اسلامی فوج کو تشکیل دیا جائے؟

قدس اور فلسطین کو آزاد کرانا تمام اسلامی اور عرب اقوام کی ذمہ داری ہے۔ امام حسین علیہ السلام عالم اسلام کے عظیم رہنما ہیں، امام علیہ السلام کے ظہور ہرنور کے وقت ایک اسلامی فوج تشکیل پائے گی۔ اسلامی ممالک آپس میں اختلاف کی وجہ سے کبھی بھی اس طرح کی فوج کو نہیں بنا سکتے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • سیدمجتبی موسوینجفی IN 21:43 - 2023/09/01
    0 0
    اربعین حسین علیہ سلام اسلام کااتحاد ھے